the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)


متحدہ عرب امارات میں ریاستی سطح سے فراہم کی جانے والی خدمات کے مستقبل کے حوالے سے حکومتی نگرانی میں تین روزہ کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے۔ کانفرنس میں دیگر وفود کے کے علاوہ برطانوی ارب پتی کاروباری رچرڈ برانسن بھی خطاب کریں گے۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس سلسلے میں ایک نقشہ راہ بھی پیش کیا ہے تاکہ امارات کو 2021 تک دنیا کی ایک لیڈنگ سٹیٹ بنایا جا سکے۔ ولی عہد کیطرف سے پیش کردہ نقشہ راہ کا موضوع تھا ''دبئی حکومت 2021 کی جانب رواں دواں۔''

اس موقع پر دنیا بھر سے اعلی پائے کے بین الاقوامی نمائندہ وفود شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دبئی حکومت کے 60 ذمہ دار اور زعما بھی خطاب کریں



گے۔ جبکہ کانفرنس میں مجموعی طور پر 3500 شرکاء موجود ہوں گے۔

کانفرنس کی بنیادی تھیم یہ ہے کہ امارات حکومت خدمات کی فراہمی میں کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی مہارتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ حتی کہ فٹ بال کلب بھی اس سلسلے میں کامیاب ماڈلز کو زیر بحث لائیں گے تاکہ حکومت زیادہ سیکھ اور جان سکے۔

ولی عہد نے اپنی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے بتایا کہ 2021 تک جدید ٹیکنالوجی کس طرح امارات میں مقیم لوگوں کی زندگیوں کو سہولتوں سے مزین کر دے گی۔ واضح رہے یہ اس نوعیت کی دوسری سالانہ کانفرنس ہے۔

اس کانفرنس میں حکومت کی طرف سے شہریوں کو دی جانے والی اراونڈ دی کلاک خدمات کے علاوہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جدید ترین سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.